بنگلورو، 16 مارچ (یو این آئی) حجاب پر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے سے ناراض مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں نے جمعرات کو 'کرناٹک بند کی کال دی ہے۔
کرناٹک ہائی کورٹ نے منگل کو مسلم طالبات کی طرف سے داخل کی گئی تمام درخواستوں کو خارج کر دیا جس میں تعلیمی
اداروں میں اپنے تعلیمی دور کے دوران حجاب پہننے کی اجازت مانگی گئی تھی۔
عدالت نے فیصلہ دیا کہ مسلم خواتین کا حجاب پہننا اسلام کے تحت درکار مذہبی عمل کا حصہ نہیں ہے اور یہ کہ اسکول یونیفارم کی تجویز صرف ایک معقول پابندی تھی، جس پر طالبات اعتراض نہیں کرسکتی تھیں۔