: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا کو ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی گھوٹالے میں ان کے خلاف مقدمہ چلانے کے گورنر کے فیصلے کو منسوخ کرنے کی ان کی جانب سے داخل کردہ درخواست کو ہائی کورٹ نے خارج کر دیا ۔ اس معاملے میں ہائی کورٹ نے 12 ستمبر کو کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد
اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ واضح رہے کہ گورنر تھاورچند گہلوت نے کرناٹک میں MUDA زمین الاٹمنٹ گھوٹالہ کے سلسلے میں چیف منسٹر سدارامیا کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی تھی۔ اس معاملے میں جانچ شروع کرنے اورسدارامیا کے خلاف مقدمہ چلانے کو منظوری دی گئی تھی ۔ سدارامیا نے اس نوٹس کو لے کر ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں آج فیصلہ سنادیا گیا۔