بنگلور/10مئی(ایجنسی) صدر کانگریس راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی شخصی حملے کر رہی ہے اور اس کے پاس کرناٹک کے لئے ویثرن کی کمی ہے۔
انہوں نے کرناٹک انتخابات کی مہم کے آخری دن بنگالورو میں وزیراعلی سدارامیا کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے بنیادی مسائل پر انتخابی مہم چلائی ہے تاہم بی جے پی ریاست کے عوام کو یہ بتانے میں ناکام ہوگئی ہے کہ اس نے ان کے لئے کیا کیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ انتخابات دو نظریات کے درمیان ہے ، دو جماعتوں کے درمیان نہیں ہے کیونکہ ایک طرف آرایس ایس کی آئیڈیالوجی ہے جو ملک
بھر پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ہمارا ماننا ہے کہ ہر کسی کو ساتھ لے کر کام کرنا چاہئے۔آرایس ایس ایک کے بعد دوسرے اداروں پر قبضہ کر رہی ہے اور ان کے نظریہ کے حامل افراد کو ان اداروں میں بٹھایاجارہا ہے۔یہ افراد ملک کے جذبہ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ہم ہونے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے کرناٹک کے عوام کے جذبات کے جوہر کے پیش نظر انتخابی منشو ربنایاتاہم بی جے پی کے انتخابی منشور کو بند کمرہ میں تیار کیا گیا اور یہ کانگریس نصف منشور سے یہ نقل کیا گیا ہے۔کانگریس نے تعمیری اور مثبت مہم کرناٹک میں چلائی ہے تاہم اپوزیشن نے کرناٹک کی ترقی کے بارے میں اپنے منصوبوں پر کچھ بھی نہیں کہا ہے۔