بھوپال، 10مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں بحران میں مبتلا تقریباََ سوال سال پرانی کملناتھ حکومت کا بحران مزید بڑھتا جارہا ہے۔ ایک اور کانگریس کے رکن اسمبلی ایدل سنگھ کنسانا کے استعفی دینے کے ساتھ ہی ایسا کرنے والے اراکین اسمبلی کی تعداد بڑھ کر 21ہوگئی ہے۔
مرینا ضلع کے سوماولی سے رکن اسمبلی مسٹر کنسانا نے اپنے عہدہ سے استعفی اسمبلی سکریٹریٹ بھیج دیا ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ وہ جلد ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوجائیں گے۔
اس سے پہلے سینئر قبائلی لیڈر اور انوپ پور سے رکن اسمبلی بساہولال سنگھ نے بھی استعفی دیکر بی جے پی میں باضابطہ طریقہ سے شمولیت اختیار کرلی ہے۔
بنگلورو سے 19اراکین اسمبلی اپنا استعفی ای میل سے اسمبلی سکریٹریٹ بھیج چکے ہیں۔ ان میں تقریباََ پانچ وزیر بھی شامل ہیں۔ یہ تمام جیوتر آدتیہ سندھیا کے حامی ہیں۔ کچھ ویڈیو بھی جاری ہوئے ہیں جن میں 19اراکین اسمبلی بنگلورو میں کسی ہوٹل میں نظر آرہے ہیں اور مدھیہ پردیش کے کچھ بی جے پی لیڈر بھی ان کے ساتھ ہیں۔