نئی دہلی، 28ستمبر (یو این آئی) جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے لیڈر کنہیا کمار اور گجرات سے رکن اسمبلی اور راشٹریہ دلت ادھیکار منچ کے کنوینر جگنیش میوانی آج کانگریس میں شامل ہوگئے کانگریس ہیڈکوارٹر میں مسٹر کنہیا کمار اور جگنیش میوانی پارٹی میں شامل ہوئے۔ دونوں کا پارٹی کا پٹکا ڈال کر استقبال
کیا گیا۔ اس دوران کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہاکہ یہ بہت خوشی کا لمحہ ہے کہ کنہیا کمار اور جگیش میوانی جی ہمارے درمیان ہیں۔ دونوں کے کانگریس میں شامل ہونے سے پارٹی کو ملک میں نئی توانائی ملے گی۔ ملک میں فاسسٹ طاقتوں کے خلاف مضبوطی سے لڑائی لڑنے میں مدد ملے گی۔
اس دوران پارٹی کے لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا، بھکت چرن داس اور ہاردک پٹیل موجود تھے۔