نئی دہلی۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبا یونین (جے این یو ایس یو) کے سابق صدر کنہیا کمار نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 'واشنگ مشین' بتاتے ہوئے منگل کو کہا کہ یہ پارٹی اپنے رہنماؤں کے 'مجرمانہ الزامات' کو دھو دیتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس رہنماؤں کو 'تشدد' اور 'نفرت' پھیلانے کے لئے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے جال میں نہ پھنسیں۔
دہلی
میں کل 'یوا ہنکار ریلی' سے خطاب کرتے ہوئے کنہیا کمار نے کہا، "لوک سبھا میں بی جے پی کے ایسے کئی ایم پی ہیں جن کے خلاف کیس چل رہے ہیں۔ بی جے پی کوئی پارٹی نہیں ہے، بلکہ یہ ایک واشنگ مشین ہے جو اپنے رہنماؤں کے خلاف عائد مجرمانہ الزامات کو صاف کرنے کا کام کرتی ہے۔ "
انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا، "خواہ آپ کتنی ہی مشکلات سے کیوں نہ گذر رہے ہوں یا کتنا ہی ناراض ہوتے ہوں، آپ ان کے جال میں مت پھنسیں۔