the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
دہلی، 27 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی نژاد موجودہ نائب صدر امریکہ کملا ہیرس کو نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ اس بات کا انکشاف خود کملا ہیرس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر  کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ  اپنی امیدواری سے متعلق درخواستوں پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس کی تصویر بھی  شیئر کی گئی۔ اس موقع پر کملا ہیرس نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نومبر میں ان کی گراس روٹ مہم جیت جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک  ووٹ حاصل کرتے ہوئے جیتنے کے لیے بھرپور محنت کریں گی ۔واضح رہے کہ موجودہ صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں صدارتی انتخاب سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ اس پس منظر میں کملا ہیرس کا نام سامنے آیا۔ جس کے بعد



مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والوں کی انھیں زبردست پذیرائی ملی۔ سابق صدر بارک اوباما  جوڑے نے بھی کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ اوباما نے تعریف کی کہ وہ امریکہ کی شاندار صدر ہوں گی۔ اس سلسلہ میں جمعہ کو اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما نے ہیرس کی امیدواری کو مضبوط کرنے والی ایک ویڈیو جاری کی۔انہوں نے کہا کہ وہ اس عہدے کی مستحق ہیں اور نومبر کے انتخابات میں ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گی۔ جب اوباما نے پہلے ہیریس کے لیے اپنی حمایت کا اعلان نہیں کیا تو یہ افواہیں تھیں کہ وہ ان کی امیدواری کی مخالفت کر رہے ہیں۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ انتخابی مہم میں اوباما جوڑے کی حمایت سے جان  آگئی ہے۔ دوسری جانب  سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.