the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
علی راج پور، 15مئی (ایجنسی) مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے آج دعوی کیا کہ کانگریس نےپانچ مہینےپہلے ریاست میں سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کو ہراکر انہیں گھر بھیجا ہے اور اب پارٹی 10 دن بعد 23 مئی کو وزیراعظم نریندر مودی کو بھی گھر بھیج دے گی۔
مسٹر کمل ناتھ نے رتلام لوک سبھا حلقہ کے علی راج پور اسمبلی حلقہ کے انبوا گاؤں میں آج ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ دعوی کیا ۔
انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 15 برس تک بی



جے پی کی حکومت رہی لیکن آج تک آدی واسی علاقوں کی ترقی ادھوری رہی۔ انہوںنے کہا کہ کانگریس آدی واسیوں کے تئیں پرعزم ہے اور ان کی ترقی میں کوئی کمی نہیں آنے دے گی۔
وزیراعلی آج رتلام پارلیمانی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار کانتی لال بھوریا کی حمایت میں جلسہ عام سےخطاب کرنے آئے تھے۔ اس کےبعد انہوںنے پٹلواود میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔
رتلام لوک سبھا حلقہ میں آخری مرحلے کی ووٹنگ 19 مئی کو ہوگی۔ یہاں مسٹر بھوریا کا مقابلہ بی جےپی کے امیدوار گمان سنگھ ڈامور سےہورہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.