the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 22 فروری (یو این آئی) شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کے خلاف 70 دنوں سے بند كالندي کنج سے نوئیڈا جانے والی سڑک کو اب کھول دیا گیا ہے، اگرچہ دھرنا یہاں جاری ہے۔

جامعہ، ابوالفضل، كالندي کنج ہوکر نوئیڈا جانے والی سڑک کو آج شام پانچ بجے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ كالندي کنج سے سریتا وہار کی جانب جانے والی سڑک پر دھرنا- مظاہرہ جاری ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ گذشتہ چار دن سے مصالحت کاروں کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے یہی کہا کہ پولیس کی جانب سی بیریکیڈ نگ کی گئی ہے۔ جمعہ کو چند گھنٹوں کے لیے اس سڑک کو کھولا گیا تھا اور اس کے بعد بند



کر دیا گیا تھا۔ اس بابت مصالحت کارسینئر وکیل ہیگڑے نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس نے بھی دوبارہ سڑک کو بند کیا ہے، اسے سپریم کورٹ کو جواب دینا ہو گا۔ مظاہرین کے مطابق اسی کے پیش نظرپولیس نے دوبارہ اس راستے کو کھول دیا ہے۔ اس کے کھلنے کی وجہ سے متھرا روڈ پر ٹریفک کا بوجھ تھوڑا کم ہو سکتا ہے اور عوام کو جام سے راحت بھی ملنے کی امید ہے۔

غور طلب ہے کہ سی اے اے کی مخالفت میں جب كالندي کنج کو متھرا روڈ سے جوڑنے والی سڑک پر دھرنا مظاہرہ شروع کیا گیا تھا تو اس وقت پولیس نے كالندي کنج سے نوئیڈا جانے والی سڑک کو بھی سیکورٹی وجوہات سےبند کر دیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.