نئی دہلی/28مئی(ایجنسی) كیلاش مان سروور کی یاترا پر گئے شردھالوؤں (عقیدت مندوں) کو مان سروور جھیل میں نہانے نہ دینے کی خبروں کا وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ جھیل میں اشنان کے لئے مخصوص مقام ہیں اور وہاں اشنان کرنے پر کوئی روک نہیں ہے ۔
ایسی خبریں آئی ہیں کہ چین نے ہندوستان کے شردھالوؤں کو مانسرور جھیل میں ڈبکی لگانے سے منع کیا ہے۔ شردھالوؤں نے الزام لگایا ہے کہ چین کے حکام نے انہیں جھیل میں مقدس ڈبکی لگانے کی اجازت نہیں دی۔
مودی حکومت کے چار سال مکمل ہونے کے
موقع پر وزارت خارجہ کی کامیابیوں کی اطلاع دینے کے لئے آج منعقدہ پریس کانفرنس میں اس سلسلے میں پوچھے گئے سوال پر محترمہ سوراج نے کہا’’مجھے كیلاش مان سروور کے دورے پر گئے کسی شخص کا ٹویٹ ملا ہے جس میں انہیں مقدس جھیل میں ڈبکی لگانے کی اجازت نہ دیئے جانے کی بات کہی گئی ہے جس کے بعد وزارت خارجہ کے حکام نے چینی سرکا سے بات کی تھی۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہاں ایسی صورتحال نہیں ہے۔ جھیل میں ڈبکی کے لئے ایک جگہ طے کی گئی ہے اور وہاں پر اشنان کیا جاسکتا ہے لیکن یاتری اپنی مرضی سے کسی بھی جگہ ڈبکی نہیں لگاسکتے ہیں۔