کابل/17مارچ(ایجنسی) افغانستان کے دار الحکومت کابل میں ہفتہ کو ایک کار بم دھماکہ میں کم از کم تین افراد ہلاک اور دو لوگ زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ ایک غیر ملکی کنٹریکٹر کمپنی کو ہدف بنا کر کیا گیا تھا، حکام نے اس کی اطلاع دی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے کہا کہ دھماکہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام لوگ عام شہری تھے اور ٹھیکیداروں میں سے کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">عینی شاہدین کے مطابق جانی نقصان کی تعداد زیادہ تھی لیکن اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کابل میں بے شمار دیگر حملوں کی طرح اس کے بھی متاثرین عام لوگ تھے جو اپنی روز مرہ کے کام کے لئے جا رہے تھے۔"تمام ہلاک ہونے والے افراد نائی یا جوتا پالش کرنے والے افراد تھے"۔ محمد عثمان نے بتایا جو اس وقت قریب ہی تھا جب دھماکہ کی وجہ سے قریب کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ کر بکھر گئے، اس نے مزید بتایا کہ اس نے چار یا پانچ لاشیں دیکھی تھیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکہ کی اصل وجہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔