کابل۔افغانستان کی دارالحکومت کابل کے ملٹری اکاڈمی پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے پیچھے پاکستان کی کرتوت سامنے آرہی ہے۔افغان سفارت کار ماجد قرار نے یہ دعوی کیا ہے۔ماجد کا کہنا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیارپاکستانی فوج کے ذریعے جاری کئے گئے تھے۔
ماجد قرار نے ٹویٹ میں لکھا ،افغان نیشنل اکاڈمی کے حملہ آور طالبان سے جو نائٹ وژن چشمے ملے ہیں،وہ پاکستان فوج کے ہی
ہیں۔پاکستان فوج نے ان چشموں کو برطانوی کمپنی سے خریدکر افغانستان میں طالبان کو اور کشمیر میں لشکر طیبہ کو سپلائی کیا ہے۔
افغان سفارت کار کےمطابقپاکستانکیفوج نے اسی طرح کے سامان کی سپلائی کشمیر اور افغانستان میں سرگرم دہشت گروپ کو کی تھی۔ماجد قرار نے پاکستان کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کشمیر اورافغانستان میں دہشت پھیلانے کیلئے پاک فوج اب دہشت گرد تنظیموں کو ہتھیارمہییہ کروا رہی ہے۔