دہلی،24 اکتوبر(ذرائع)ملک کے اگلے چیف جسٹس جسٹس سنجیو کھنہ ہوں گے۔ وہ 11 نومبر کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ ملک کے 51ویں چیف جسٹس ہوں گے۔
وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے اس کا اعلان کیا ہے۔ چیف
جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نے اپنے جانشین کے طور پر سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج سنجیو کھنہ کے نام کی سفارش کی تھی۔دراصل، چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ دو سال کی مدت ملازمت کے بعد 10 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔