: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے پیر کو جسٹس سنجیو کھنہ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا محترمہ مرمو نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس کھنہ کو 51 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔ وہ 13 مئی 2025 کو ریٹائر ہو جائیں گے اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنگھڑ، وزیر
اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور سابق جوں کے علاوہ کئی مرکزی وزراء اور کئی معززین موجود تھے۔ جسٹس چندر چوڑ اتوار 10 نومبر کو سپریم کورٹ کے 50 ویں چیف جسٹس کے طور پر ریٹائر ہو گئے۔ انہوں نے اکتوبر میں مرکزی حکومت کو ایک خط لکھ کر جسٹس کھنہ کو سپریم کورٹ کا اگلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔