: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 27 مارچ (یو این آئی) جسٹس ریتو راج اوستھی نے بدھ کو یہاں لوک پال کے عدالتی رکن کے طور پر حلف لیا۔ لوک پال کے چیئر مین جسٹس اے۔ ایم کھانولکر نے انہیں حلف دلایا۔
ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پنکج کمار اور اجے ٹرکی نے یہاں ہندوستانی لوک پال کے دفتر میں
منعقدہ ایک تقریب میں لوک پال کے اراکین کے طور پر حلف لیا۔ نئی تقرریوں میں دو موجودہ جوڈیشل ممبران، جسٹس پی کے موہنتی اور جسٹس اکھیلا شاکماری شامل ہیں، جبکہ تین اراکین ڈی کے۔ جین، ار چنار اما سندرم اور مہندر سنگھ کی تقرری 26 مارچ کو لوک پال میں ان کی میعاد پوری ہونے کے بعد کی گئی ہے۔