: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے پیر کے روز جسٹس راجیش بندل اور جسٹس اروند کمار کو سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف دلایا اس کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ میں 34 ججوں کی منظور شدہ تعداد مکمل ہو گئی جسٹس چندر
چوڑ نے سپریم کورٹ کے احاطے میں جسٹس بندل اور جسٹس کمار کو حلف دلایا صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 10 فروری کو الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس راجیش بندل اور گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اروند کمار کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر تقرری کی منظوری دی تھی۔