نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) جسٹس جوائے مالیہ باگچی نے پیر کو سپریم کورٹ کے حج کے طور پر حلف لیا۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے دیگر تمام ججوں کی موجودگی میں انہیں حلف دلایا۔
سپریم کورٹ کے احاطے میں منعقدہ تقریب حلف
برداری میں دیگر جز کے علاوہ دیگر معززین بھی موجود تھے۔
جسٹس بانگچی کی حلف برداری کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ میں ججوں کی تعداد 34 کے مقابلے میں 33 ہو گئی ہے۔
جسٹس با گچی 2 اکتوبر 2031 کورٹائر ہو جائیں گے ، اس سے پہلے وہ مئی (2031) میں چیف جسٹس آف انڈیا بن سکتے ہیں۔