لکھنؤ:10جولائی(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے آج کہا کہ لکھیم پور کھیر ی میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی اور اعظم گڑھ و چندولی میں دلتوں کی ہراسانی اس بات کے ثبوت ہیں کہ اترپردیش میں جنگل راج چل رہا ہے۔
محترمہ مایاوتی نے ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا" یوپی میں موجودہ بی جے پی حکومت میں بھی قانون کا نہیں بلکہ جنگل راج چل رہا ہے۔ جس کے تحت یہاں پنچایت انتخابات میں پیش آئے متعدد تشدد کے واقعات
و لکھیم پور کھیری کی ایک خاتون کے ساتھ کی گئی بدسلوکی بھی کافی شرمناک ہے۔ کیا یہی ان کا قانون کا راج و جمہوریت ہے۔ یہ سوچنے کی بات ہے۔
انہوں نے اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا اب ضلع اعظم گڑھ کی طرح چندولی کے برتھرا کھرد گاؤں میں بھی دلتوں کے گھروں کو دبنگوں کے ذریعہ اجاڑنا و ہراساں وغیرہ کرنا کیا یہی ان کا دلت پریم ہے۔ دکھ کی بات یہ بھی ہے کہ ابھی بھی مرکز و یوپی حکومت کے دلت وزراء خاموش کیوں ہیں۔ یہ کافی تشویشناک ہے۔