the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ذرائع:

گائے کے محافظ مونو مانیسر، جو دو مسلم نوجوانوں کے قتل کا ملزم ہے، جن کی لاشیں راجستھان کے بھیوانی میں ایک کار میں جلی ہوئی ملی تھیں، اس آتنکی کو ہریانہ پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

مونو مانیسر کو ہریانہ کے مانیسر سے گرفتار کیا گیا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اسے راجستھان پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

مانیسر پر جولائی میں نوح میں تشدد بھڑکانے کا بھی الزام ہے۔

راجستھان کے بھرت پور کے ایک گاؤں کے رہائشی 35 سالہ جنید اور 25



سالہ ناصر کو مبینہ طور پر گائے کے محافظوں نے 15 فروری کو اغوا کر لیا تھا۔ ان کی جلی ہوئی لاشیں اگلے ہی دن ایک بولیرو سے ملی تھیں جسے ہریانہ کے بھیوانی کے لوہارو میں نذر آتش کر دیا گیا تھا۔

 بھرت پور کے ایس پی، مردول کچاوا نے کہا “ہمیں اطلاع ملی ہے کہ ہریانہ پولیس نے مونو مانیسر کو حراست میں لیا ہے، جو ناصر اور جنید (لنچنگ) کیس میں مطلوب ہے۔ ہریانہ پولیس اپنی مزید کارروائی کر رہی ہے اور ہمارے افسران ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ جب ان کا طریقہ کار مکمل ہو جائے گا، (ہماری) ضلعی پولیس ان کا کام شروع کر دے گی"۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.