ذرائع:
آندھراپردیش: آندھراپردیش ہائی کورٹ نے اسکل اسکام کیس میں تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو نائیڈو کی باقاعدہ اور عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ چندرابابو نائیڈو کے وکلاء نے جمعرات کو ہائی کورٹ میں ایک ہاؤس موشن عرضی دائر کی ہے جس میں چندرابابو نائیڈو کو اس معاملے میں ضمانت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ ریگولر ضمانت کی درخواست پربھی سماعت ہونی ہے۔ لیکن یہ عرضی ہائی کورٹ کے جج جسٹس وینکٹا جیوترمائی پرتاپ بنچ کے سامنے سماعت کے لئے آئی۔ اس بنچ کے سامنے آج کی سماعت کی فہرست میں 8واں نمبرتھا۔ جج جسٹس وینکٹا جیوترمئی پرتاپ نے کیس کی سماعت کئے بغیر کہاکہ ناٹ بیفور می کہاہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس کیس کی سماعت سے دستبردار ہو گئےہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ کیس کو دوسرے بنچ کو منتقل کر رہے ہیں کیونکہ انہیں اس کا مزید گہرائی سے مطالعہ کرنا ہے۔ بعد ازاں اس کیس کی سماعت چیف جسٹس بنچ کو منتقل کر دی گئی۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ چیف جسٹس کا بینچ رواں ماہ کی 30 تاریخ کو کیس پرسماعت کرسکتاہے۔ چندرا بابو نائیڈو کے وکلاء نے عدالت کو بتایاہے کہ چندرا بابو نائیڈو راجہ مہندرا ورم سنٹرل جیل میں شدید بیماری میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو جلد کے مرض میں مبتلاء ہیں۔ انہوں نے ہاوز موشن عرضی میں کہا کہ چندرابابوگذشتہ چند دنوں سے آنکھوں کی تکلیف میں مبتلاء ہیں اور انہیں آپریشن کی ضرورت ہے۔ اس تناظر میں چندرا بابو نائیڈو کو 15 دنوں کے لیے عبوری ضمانت دینے کو کہا گیا تھا۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ ان درخواستوں پر سماعت رواں ماہ کی 30 تاریخ کو ہونے کا امکان ہے۔