the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی 16 نومبر(یواین آئی)سپریم کورٹ کے دوسرے سینئر ترین جج این وی رمن اور آندھراپردیش ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی کے پریس کانفرنس اور خط کے خلاف عدالت عظمیٰ میں پیر کے روز سماعت نہیں ہوسکی، کیونکہ ایک جج نے معاملے کی سماعت سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے پیشے سے وکیل جی ایس منی اور دودیگر درخواست گزاروں- اینٹی کرپشن کاونسل آف انڈیا ٹرسٹ اور وکیل سنیل کمار سنگھ کی درخواستیں سماعت کے لیے جیسے ہی جج ادے امیش للت اور جج اشوک بھوشن کے سامنے آئیں، جج للت نے ان کی سماعت کرنے سے معذرت کرلی ۔
جج للت نے کہا،’’مجھے’’اس کی سماعت میں‘‘پریشانی ہے، میں اس معاملے کو نہیں سن سکتا۔ ایک وکیل کے طورپر، میں نے فریقین کی



جانب سے مقدمہ لڑا ہے۔ ہم ہندوستان کے چیف جسٹس سے مناسب ہدایت لینے اور جلد از جلد مناسب بینچ کے سامنے اسے اندراج کرنے کو رجسٹری سے کہیں گے۔
مسٹر منی نے عدلیہ کی آزادی اور سالمیت کی اہمیت کوواضح کرتے ہوئے موجودہ وزیراعلیٰ کے ریکارڈ طلب کیے ہیں اور یہ اعلان کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کے پاس اپنا عہدہ سنبھالنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، کیونکہ وہ اپنے منصب کا غلط استعمال کررہے ہیں۔
وکیل آن ریکارڈ مکتی سنگھ کے ذریعہ سے پریکٹسنگ وکیل سنیل کمارسنگھ نے درخواست دائر کر کے ججوں کے خلاف وزیراعلیٰ کے ذریعہ اس طرح پریس کانفرنس کرنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مناسب کارروائی کرنے کے لیے انہیں ’شوکاز نوٹس‘جاری کی جانی چاہیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.