نئی دہلی، 10 نومبر:- مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود جے پی نڈا نے آج قومی دارالحکومت میں فضائی آلودگی
سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا اور مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہسپتالوں کو مستعد رہنے کی ہدایت دی۔
مسٹر نڈا نے مرکزی حکومت کے تحت آنے والے تمام ہسپتالوں کو اس صورتحال پر قابو
پانے کے لئے کڑی نظر رکھنے، فضائی آلودگی
کی وجہ سے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ضروری اقدامات کرنے اور ہر طرح کے حالات کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی۔
جائزہ اجلاس میں ماہرین نے وزیر صحت کو بتایا کہک سانس کے مسائل اورتنفس کی مختلف بیماریوں کے معاملات بڑی تعداد میں سامنے آ رہے ہیں۔