کولکاتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ساتھ ایک سرکاری دورے پر لندن گئے صحافیوں میں سے کچھ پر ہوٹل میں چاندی کے چمچے اور کانٹے چوری کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ یہ واقعہ اب سوشل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ دعوی کیا جارہا ہے کہ ہوٹل کے سی سی ٹی وی میں یہ چوری قید ہوئی ہے ۔ تاہم ریاستی حکومت کی جانب سے اس موضوع پر کوئی بیان یا تردید جاری نہیں کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہوٹل اسٹاف نے یہ جانتے ہوئے کہ یہ صحافی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے قافلے میں شامل ہیں ، انہوں نے کوئی شور شرابہ نہیں کیا اور ملزم صحافیوں کو آگاہ کرنے کی کوشش کی کہ سی سی ٹی وی میں سب کچھ دیکھا جاچکا ہے۔
style="text-align: right;">صحافیوں کی اس ٹیم میں سبھی سینئر لوگ تھے ، جن کو بہت سوچ سمجھ کر منتخب کیا گیا تھا ۔ چوری کرنے والے لوگوں میں ایک بنگلہ اخبار کا سینئر صحافی بھی شامل تھا۔ کچھ صحافیوں نے تو چاندی کی چمچے لوٹا دئے ، لیکن ایک سینئر صحافی نے اپنی لوٹ دوسرے صحافی کے سامنے میں بھی ڈالنے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق سینئر صحافی کی یہ واردات بھی کیمرے میں قید ہوگئی ۔ آخر میں سینئر صحافی کو وارننگ دیتے ہوئے ہوٹل والوں نے دو آپشن دئے ۔ یا تو وہ جرمانہ ادا کریں یا پھر پولیس کے ہاتھوں سونپ دئے جائیں گے ۔ آخر میں معاملہ جرمانہ ادا کرنے کے بعد رفع دفع ہوگیا ۔ ذرائع کی مانیں تو اس ٹیم کے ایک دوسرے صحافی پر بھی ایک نازیبا حرکت کرنے کا الزام لگا ہے۔