the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
واشنگٹن 11 نومبر [یو این آئی] امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے جوزف بائیڈن(77) اور امریکہ کی پہلی منتخب خاتون نائب صدر کملا حارث(56) کو ٹائمز میگزین نے 2020 کا ’پرسن آف دی ائیر‘ قرار دے دیا ہے دونوں کو اُن کی شاندار سیاسی خدمات، منفرد انتخابی مہم چلانے اور سماجی مسائل کو حل کرنے کی کوششوں اور ارادوں کے عوض اس اعزاز کے لئے منتخب کیا گیاہے۔

ٹائم میگزین ماضی میں بھی متعدد امریکی صدور اور صدارتی امیدواروں سمیت سیاستدانوں و سماجی رہنماؤں کو اس اعزاز سے سرفراز کر چکا ہے۔

’ٹائم



میگزین‘ نے 93 سال قبل 1927 میں ابتدائی طور پر ’مین آف دی ایئر‘ ایوارڈ و اعزاز دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ ابتدائی طور پر یہ اعزاز یا ایوارڈ صرف مرد حضرات کو دیا جاتا تھا۔ بعد ازاں اس میں بہتری لا کر اور ترامیم کر کے اسے ’پرسن آف دی ایئر‘ کردیا گیا۔ مزید ترمیم کرکے یہ اعزاز بیک وقت دو یا اس سے زائد افراد کو بھی دیا جانے لگا۔
حال ہی میں ٹائم میگزین نے بچوں کے معروف ٹی وی چینل ’نکولوڈئین‘ کے ساتھ ’کڈ آف دی ایئر‘ کا اعزاز دینے کا اعلان بھی کیا تھا اور اس سال پہلا کڈ آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ ایک ہند نژاد کمسن امریکی کودیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.