دبئی/24اکتوبر(ایجنسی) اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کی اہلیہ ملکہ رانیا Raniaنے کل سوموار کو بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کے ایک کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے برما کی فوج کے مظالم کا شکار ہونےوالے بچوں اور دیگر افراد سے ملاقات کی۔
noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" direction:="" rtl;"="">
خیال رہے کہ برما کی فوج کے ظلم وستم سے تنگ آکر لاکھوں کی تعداد میں روہنگیا نسل کے مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
عمان میں شاہی دیوان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ رانیا نے گذشتہ روز بنگلہ دیش میں کوکس بازار کے علاقے میں قائم 'کوتوبالونگ' پناہ گزین کیمپ کا دورہ کہا۔ انہوں نے بچوں اور دیگر متاثرہ شہریوں سے ملاقات کی اور ان پر ڈھائے جانے والےمظالم کی روداد سنی۔