نئی دہلی، 6 جون (یو این آئی) مشرق وسطیٰ کے ایک اور ملک اردن نے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو سابق رہنماؤں کے پیغمبر اسلام کے بارے میں دیے گئے متنازعہ بیانات کی مذمت کی ہے۔
اس سے قبل سعودی عرب، کویت، ایران،
قطر اور خلیج تعاون کونسل کے ساتھ ساتھ پاکستان اور افغانستان نے بھی اس بیان کی مذمت کی تھی۔
اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیثم ابو الفول نے ایک بیان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رہنماؤں کے بیانات کی مذمت کی ہے۔