ڈھاکہ/31جنوری(ایجنسی) امریکی ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی نے میانمار کے صوبے راکھین میں روہنگیا مسلم اقلیت کی خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی ہے۔ میانمار میں فوجی آپریشن نے لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کو سرحد پار کر کے بنگلادیش فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔
جولی نے جو پناہ گزینوں کے امور کے لیے
اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کی خصوصی ایلچی بھی ہیں کینیڈا کے شہر وینکوور میں بنگلادیش کے ایک وفد کو بتایا کہ وہ جنسی تشدد کا شکار ہونے والی روہنگیا خواتین سے ملنے کا اردہ رکھتی ہیں۔
جمعرات کے روز بنگلادیشی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انجلینا جولی نے اپنی گفتگو میں میانمار میں مسلح تنازع کی بھرپور مذمت کی۔ تاہم بیان میں جولی کے دورے کے حوالے سے تفصیلات واضح نہیں کی گئیں۔