the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 30 جنوری ( یو این آئی ) وقف (ترمیمی) بل 2024 پر پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی (جے پی سی ) کے چیئرپرسن جگدمبیکا پال نے بجٹ اجلاس سے عین قبل آج کمیٹی کی رپورٹ کا مسودہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو پیش کیا پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب کے ساتھ کل سے بجٹ اجلاس شروع ہوگا اور دو مرحلوں میں 4 اپریل تک جاری رہے گا وقف ایکٹ میں ترمیم سے متعلق بل کو نظرثانی کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوک سبھا رکن مسٹر پال کی سربراہی میں تشکیل دی گئی جے پی سی کے حوالے کیا گیا تھا ۔
کمیٹی کے اجلاس  ہنگامہ خیز رہے۔ زیادہ تر اپوزیشن جماعتوں نے بل کی کئی تجاویز پر اعتراضات درج کرائے ہیں۔



لیکن کمیٹی کی رپورٹ کو اکثریت کی بنیاد پر منظور کر لیا گیا ہے۔ 
حکومت وقف (ترمیمی) بل کو اس بجٹ سیشن میں بحث کے بعد پاس کرواسکتی ہے۔ 
کمیٹی کے رکن اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر نشی کانت دوبے نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا “ یہ بل غریب مسلم خواتین ، یتیم بچوں کو حقوق دے گا اور ووٹ بینک کی سیاست کرنے والی جماعتوں کی دکانیں بند ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کو ملک بھر سے 1.5 کروڑ میمورنڈم موصول ہوئے ہیں۔ کمیٹی نے 38 میٹنگیں کیں اور ایک مناسب رپورٹ تیار کی جس میں حکومت کی طرف سے طلب کی گئی ترامیم کے ساتھ کمیٹی کے اراکین نے 14 نئی ترامیم کی سفارش کی۔ اسی طرح جے پی سی نے مرکزی قانون میں ایک اور ترمیم کی تجویز پیش کی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.