the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،8فروری (یواین آئی) ہندوستان اور امریکہ کی فوجوں کے درمیان بیکانیر کی مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج میں آج سے مشترکہ جنگی مشقیں ہوئیں جس میں دونوں ملکوں کے فوجی ایک دوسرے کے ساتھ میدان جنگ کی مہارت اور اپنے تجربے کا اشتراک کریں گے۔
جنگی مشقوں کی شروعات افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے قومی پرچم لہرائے گئے اور دونوں ملکوں کی فوجوں نے قومی ترانہ ’جن گن من‘‘ اور ’’اسٹار اسپینگلڈ بینر‘‘ گایا۔
امریکی فوج کا دستہ مشق میں حصہ لینے کےلئے ہفتے کو سورت گڑھ پہنچا تھا جس میں بریگیڈ ہیڈکوارٹر،2 بٹالین 3 انفینٹری



ریجیمنٹ اور اسٹرائکر بریگیڈ کامبیٹ ٹیم کے 270 فوجیوں کا گروپ شامل ہے۔یہ 14 روزہ دو طرفہ جنگی مشق ریگستانی علاقے کے پس منظر میں دہشت گردی مخالف مہم پر مرکوز رہے گا۔
فوج کی 170 انفینٹری بریگیڈ کے کمانڈر برگیڈیئر مکیش بھانوالا نے امریکی دستے کا استقبال کیا۔ انہوں نے مشق کے فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کےلئے دونوں دستوں کے فوجیوں سے زیادہ سے زیادہ تال میل اور امتیازی ہینڈلنگ پر زور دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے خیالات اور تصورات کے کھلے من سے تبادلے کی اہمیت پر زور دیتے ہئوے فوجیوں کے درمیان سب سے اہم روایات اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.