احمدآباد،21اپریل (یواین آئی)برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن ہندوستان کے دو روزہ دورے پر آج صبح احمدآباد پہنچے۔
ہوائی اڈے پر گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت اور وزیراعلی بھوپیندر پٹیل نے مسٹر جانسن
کا خیر مقدم کیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی کی دعوت پر ہندوستان کے دورے پر آئے مسٹر جانسن آج دن میں گجرات میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے اور اس کے بعد رات کو دارالحکومت دہلی پہنچیں گے۔