نئی دہلی، 13 فروری' جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جےاین يو) ٹیچر یونین نے کلاس روم میں اسٹوڈنٹس کی لازمی حاضری کے معاملہ پر جاری ٹکراؤ کو بات چیت کے ذریعے فوری طور پر دور کرنے کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔
ٹیچر یونین نے کل اپنی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ
کیا۔
ٹیچر یونین کی صدر سونجھريا منج اور سیکرٹری سدھیر کے سُتار کی طرف سے آج یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کل ایگزیکٹیو میٹنگ میں اسٹوڈنٹس کی کلاس میں موجودگی کو لازمی بنائے جانے کے فیصلے پر اعتراض کیا گیا اور اس معاملہ پر اساتذہ نے اسٹوڈنٹس کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔