the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
بانڈی پورہ، یکم اپریل (ایجنسی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو مزید نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات کوئی معمولی الیکشن نہیں کیونکہ بقول ان کے 'آج ہماری خصوصی پوزیشن پر طرح طرح کے حملے ہورہے ہیں، آج ہماری انفرادیت کے خلاف طرح طرح کی سازشیں رچائی جارہی ہیں اور بڑی بڑی طاقتیں ہماری پہنچان کو مٹانے کے لئے نکلے ہیں، یہی وجہ ہے کہ موجودہ الیکشن کو معمولی سمجھنا بہت بڑی غلطی ہوگی'۔

ان باتوں کا اظہار عمر عبداللہ نے پیر کے روز یہاں ایک چناﺅی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور سینئر لیڈر میاں الطاف نے بھی خطاب کیا۔ عمر عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'بھاجپا کے صدر امت شاہ کہتے ہیں کہ 2020میں دفعہ 35اے کو ہٹانے کا کام کریں گے جبکہ اس سے پہلے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے دفعہ 35اے اور دفعہ 370 کو ختم کرنے کی دھمکی دی ہے، ان لوگوں کو ذہن نشین کر لینا چاہئے کہ جموں وکشمیر باقی ریاستوں کی طرح نہیں ہے، ہم نے الحاق سے پہلے شرائط رکھیں، ہم مفت میں نہیں آئے ہیں، ہم نے اپنی پہنچان کو بنائے رکھنے کے لئے



آئین میں کچھ چیزیں درج کروائیں، ہم نے شرط رکھی کہ ہماری پہنچان اپنی ہوگی، ہمارا آئین اپنا ہوگا، ہمارا جھنڈا اپنا ہوگا، اپنا صدر ریاست اور اپنا وزیر اعظم بھی ہوگا، آپ ہمارا مقابلہ دیگر ریاستوں کے ساتھ نہیں کرسکتے، آپ 70سال کے بعد الحاق کو غلط نہیں کہہ سکتے، اگر آپ مشروط الحاق کی شرائط کو کاٹنے کی بات کرتے ہو تو پھر آپ کو الحاق پر بھی دوبارہ بات کرنی ہوگی۔ہم آپ کو خصوصی پوزیشن کو مزید نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے بلکہ ہم چھینے گئے تمام مراعات کو واپس لانے کے لئے جدوجہد کریں گے اور انشاءاللہ صدرِ اور وزیر اعظم کو بھی واپس لائیں گے'۔


بھاجپا اور آر ایس ایس کے بقول ان کے 'مقامی آلہ کاروں' سے عوام کو ہوشیار کرتے ہوئے این سی نائب صدر نے کہا کہ اُن جماعتوں اور لیڈروں پر بھروسہ نہیں کیا جانا چاہئے جنہوں نے گذشتہ برسوں کے دوران بھی خصوصی پوزیشن کو نقصان پہنچانے میں بھاجپا کا ساتھ دیا، پھر چاہئے وہ قلم دوات والے ہوں یا کوئی اور ۔یاد کیجئے گذشتہ2015کے بعد بھاجپا کے ساتھ مل کر ان لوگوں نے کس طرح سے ریاست کی خصوصی پوزیشن کو زک پہنچائی، پھر چاہئے وہ جی ایس ٹی کا اطلاق ہو، سرفیسی ایکٹ ہو، فوڈ سیکورٹی قانون ہو، یا دیگر مرکزی قوانین جنہیں ریاست پر لاگو کیا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.