جموں/12فروری(ایجنسی) جموں و کشمیر میں مسلسل بڑھ رہے دہشت گرد حملے اور پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات پر ریاست کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے وادی میں امن کے لئے پاکستان سے بات کرنے کا مشورہ دیا ہے.
وزیر اعلی نے اسمبلی میں کہا کہ ہم نے پاکستان کے خلاف ہر
جنگ جیتی ہے، لیکن اس وقت ہمارے جوان اور عام عوام مارے جارے ہیں ، ایسے میں وادی میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کے سات بات چیت کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے، محبوبہ کی اس صلاح کو مرکزی حکومت نے سرے سے خارج کردیا ہے، مرکز نے کہا کہ دہشت اور بات چیت ایکساتھ نہیں چل سکتے، ہندوستان ،پاکستان کے ساتھ ہرگیز بات نہیں کرے گا.