سیونی، 3 مئی (یو این آئی) پاکستان میں مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی کے بارگھاٹ ڈیولپمنٹ ڈویژن کے ہیڈکوارٹر کے رہنے والے جتیندر ارجن وار کو 4 مئی کو پاکستان بارڈر سے رہا ہوتے ہی یہاں لایا جائے گا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ترون نائیک کی سربراہی میں کل دوپہر جتیندر کے بھائی بھرت ارجن وار اور بارگھاٹ تھانہ کے سب انسپکٹر راجیش سریٹھ کو پنجاب کے امرتسر واقع واگھہ بارڈر کی جانب روانہ کیا گیا۔ یہ دونوں آج واگھہ بارڈر پہنچ کر بی ایس ایف کے انچار ج افسر سے ملاقات کرکے انہیں جتیندر کے
ہندستانی شہری ہونے سے متعلق سرکاری دستاویز پیش کرکے 4 مئی کو جتیندر کی پاکستان بارڈر سے رہائی ہوتے ہی اسے سیونی لایا جائے گا۔
جتیندر سال 2013 سے پاکستان کی کراچی جیل میں مقید ہے۔ اسے 12 اگست 2013 میں ہندوستان - پاکستان سرحد میں پاک رینجرس نے پکڑا تھا۔ پاکستانی رینجرس جتیندر کو اٹاری -واگھہ بارڈر پر بی ایس ایف کے حوالے کریں گے۔ یہاں سے اسے امرتسر واقع ریڈ کراس سینٹر لایا جائے گا جہاں ابتدائی جانچ کے بعد اسے اس کے خاندان والوں کے حوالے کردیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ایم جے۔