the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
رانچی، 30 نومبر (یواین آئی) جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے میں آج تیرہ اسمبلی سیٹوں پراکا دکا واقعات کو چھوڑ کر پولنگ امن رہی اور اس دوران تقریباً 60.87 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے کر کانگریس کے ریاستی صدر ڈاکٹر رامیشور اوراؤں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر سکھدیو بھگت سمیت 189 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں بند کر دیا۔
ریاستی الیکشن آفس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ ریاست کی تیرہ اسمبلی سیٹوں چترا (محفوظ)، گملا (محفوظ)، بشن پور (محفوظ)، لوہردگا (محفوظ)، منیكا (محفوظ)، لاتیہار (محفوظ)، پانكي، ڈالٹن گنج، بشرام پور، چھترپور (محفوظ)، حسین آباد، گڑھوا اور بھوناتھ



پور میں اکا دکا واقعات کو چھوڑ کر سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان پرامن طریقے سے ہوئی پولنگ شام تین بجے ختم ہو گئی۔ اس دوران تقریباً 62.87 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ان اعداد و شمار میں ابھی مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
پولنگ ختم ہونے تک سب سے زیادہ 67.30 فیصد ووٹ گملا اسمبلی حلقہ میں پڑے وہیں چترا میں محض 56.59 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ بشن پور میں 67.04 فیصد، لوہردگا میں 64.16 فیصد، لاتیہار میں 61.26 فیصد، پانكي میں 64.10 فیصد، ڈالٹن گنج میں 63.90 فیصد، بشرام پور میں 61.60 فیصد، چھتر پور میں 62.30 فیصد، حسین آباد میں 60.90 فیصد، گڑھوا میں 66.04 فیصد بھوناتھ پور میں 65.52 فیصد اور منیكا میں 57.61 فیصد پولنگ ہوئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.