the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
رانچی 23 دسمبر ( یواین آئی) جھارکھنڈ میں آج ہورہی گنتی کے رجحان میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ ( جے ایم ایم ) ،کانگریس اور راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کا مہاگٹھ بندھن 44 سیٹوں پر سبقت بنا کر حکومت بنانے کی صورت میں نظر آرہاہے وہیں وزیراعلیٰ رگھور داس کے ساتھ بی جے پی کے ریاستی صدر انتخاب میں شکست کھاتے نظر آرہے ہیں ریاستی الیکشن دفترکے مطابق جھارکھنڈ اسمبلی کی 81 سیٹوں کیلئے ہورہی گنتی میں سہ پہر تین بجے تک جے ایم ایم 26 اور اس کی حلیف کانگریس 14 اور راشٹریہ جنتادل( آرجے ڈی)04 سیٹوں پر آگے ہے۔ وہیں بی جے پی 26 ، جھارکھنڈ ویکاس مورچہ ( جے وی ایم ) 03 ، آل جھارکھنڈ اسٹوڈینٹس یونین 04 اور راشٹروادی کانگریس پارٹی ( این سی پی )01 ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسوادی ۔لینن وادی ایک اور آزاد نے دو سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے ۔
وزیراعلیٰ رگھور داس خود جمشید پور سیٹ پر پیچھے چل رہے ہیں۔گنتی میں شروعاتی دورمیں پیچھے چل رہے بی



جے پی کے باغی آزاد امیدوار سریو رائے اب مسٹر رگھور داس سے 5894 ووٹوں کے فر ق سے آگے چل رہے ہیں۔ ابھی تک کی گنتی میں مسٹر رائے کو جہاں 27790 ووٹ ملے وہیں داس نے 21896 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ اسی طرح ان کے کابینہ کے ساتھی اور مدھے پور سے بی جے پی امیدوار راج پالیوار جے ایم ایم کے حاجی حسین انصاری سے 10127 ووٹ پیچھے ہیں۔بی جے پی کے ریاستی صدر لکشمن گیلوا چکر دھر پور میں جے ایم ایم کے سکھ رام اڑاﺅں سے 13529 ووٹوں سے اور اسمبلی اسپیکر دنیش اڑاﺅں سسئی اسمبلی حلقہ میں جے ایم ایم کے جیگا سوشرن ہورو سے 27774 ووٹ سے پیچھے چل رہے ہیں۔
کانٹے کے مقابلے میں پھنسی سماجی فلاح کی وزیر ڈاکٹر لوئس مرانڈی دمکا میں ایک بار پھر جے ایم ایم کے ہیمنت سورین سے پیچھے ہو گئی ہیں۔ مسٹر سورین ڈاکٹر مرانڈی سے 890 ووٹوں سے آگے ہوگئے ہیں۔ مسٹر سورین برہیٹ سیٹ میں بھی مسلسل سبقت بنائے ہوئے ہیں۔وہاں وہ بی جے پی امیدوار سمان مالٹو سے 12374 ووٹوں کے فرق سے آگے ہیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.