پٹنہ ، 3 اپریل (یو این آئی) بہار میں حکمراں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سینئر لیڈر قاسم انصاری نے وقف ترمیمی بل کو منظور کرنے کے لیے جے ڈی یو کی حمایت کے خلاف احتجاج میں آج پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
جے ڈی یو کے قومی صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو بھیجے گئے
اپنے استعفیٰ نامہ میں مسٹر قاسم انصاری نے کہا کہ بل کی حمایت کرنا مسلم کمیونٹی کے مفادات کے خلاف ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر نتیش کمار نے مسلم رہنماؤں اور تنظیموں کی درخواستوں کو نظر انداز کیا اور مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو لوک سبھا میں بل پاس کرانے میں مدد کی۔