the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 26 نومبر(یواین آئی) وزیراطلاعات ونشریات پرکاش جاوڈیکر نے آئین ہند کو دنیا کا بے مثال آئین بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کے الفاظ میں آئین ریاست کے لیے مذہبی کتاب کے مساوی ہے۔
مسٹر جاوڈیکر نے جمعرات کو یہاں یوم آئین کے موقع پر آئین کے بنیادی حق اور فرض سے متعلق ای۔بک جاری کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ پریس انفارمیشن بیورو نے یہ ای کتاب مرتب کی ہے۔ اس میں آئین سے متعلق 32 مضامین شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہمیشہ کچھ نیا کرتے ہیں اور انہوں نے 26 نومبرکویوم آئین منانے کا آغاز کیا کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ ہمارآئین بہت اہم ہے اور ریاست کے لیے ایک مذہبی کتاب کی طرح ہے۔ اس لیے انہوں نے آئین کے سامنے اپنی پیشانی جھکائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ



بابا امبیڈکر صاحب کا تیار کردہ ہمارا آئین دنیا کا ایک بے مثال آئین ہے۔ اس میں اقلیتوں محروموں کواختیارات دیا گیا ہےاور معاشرتی انصاف اور خواتین کو حق رائے دہی کا التزام بھی کیا گیا ہے، جبکہ دنیا کے بہت سارے ممالک میں خواتین کو آسانی سے حق رائے دہی کا استعمال نہیں مل سکا لیکن ہمارے یہاں آئین بنتے ہی انہیں یہ حق ملا۔
انہوں نے کہا کہ باشندگان وطن کو آئین میں مذکور بنیادی حقوق اور فرائض سے واقف کرانے کے لئے یہ ای بک تیار کی گئی ہے۔ آج کا دور ای بک کا ہے۔ ہمارے پاس تقریباً پانچ کروڑ ای میل ایڈریس ہیں اور لوگوں کو یہ کتاب ای میل کے ذریعے دی جائے گی۔ اس کتاب میں بنیادی حقوق اور فرائض سے متعلق جن میں ملک کے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال سے لے کر بہت سارے قانونی ماہرین کے مضامین شامل ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.