اعتماد:
ضلع محبوب نگر کے تمام مسلم بھائیوں اور بہنوں کی خدمات میں ماہ رمضان المبارک کی آمد پر جڑچرلہ رکن اسمبلی ڈاکٹر سی لکشماریڈی بی آر ایس پارٹی کے ضلع صدر کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔
اس ضمن میں انہوں نے آج ہمارے نمائندہ اعتماد محمد ستارعاشق سے خصوصی بات کرتے ہوئے ضلع محبوب نگر اور جڑچرلہ حلقہ اسمبلی کے تمام مسلم بھائیو بہنوں کی خدمات میں ماہرمضان کی
مبارکباد کے سات اپنے عبادت کے علاوہ جڑچرلہ حلقہ اسمبلی کی ترقی کے لئے اور آنے والے عام انتخابات میں تلنگانہ ریاست میں اور مرکز میں بی آر ایس پارٹی اقتدار میں آنے کے لئے دعاوں کی گزارش بھی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف بی آر ایس پارٹی ہی گنگا جمنا کے تحت حکومت کررہی ہے۔جس میں تمام مذاہب کے عید، تہوار کو سرکاری حکومت کی جانب سے منایا جاتا ہے۔عوام کے لیے کام کرنے والی پارٹی کی ہی تائید کرنا ہم سب پر فرض ہے۔