نیپال/11مئی(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے نیپال کی ترقی کے لئے روایت تجارت سیاحت ٹکنالوجی اور ٹرانسپورٹ کے پانچ "ٹی کے فارمولے پر ہندوستان کی طرف سے تعاون کی آج یقین دہانی کرائی اور جنک پور اور آس پاس کے علاقوں میں تیرتھ کی سہولت کے فروغ کے لئے ایک سو کروڑ روپے دینے کاآج اعلان کیا۔
مسٹر مودی نے نیپال کے دو دن کے دورہ کے آغاز میں جنک پور میں ایک عوامی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دہائیوں سے نیپال کا ایک مستقل ترقیاتی
پارٹنر رہا ہے۔ نیپال ہماری" پڑوسی پہلے" پالیسی میں سب سے پہلے آتا ہے۔ تاریخ گواہ رہا ہے کہ جب بھی ایک دوسرے پر کوئی آفت آئی ہے تو ہندوستان اور نیپال مل کر کھڑے ہوئے ہیں۔ ہم نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ملک ہائی وے" آئی وے " ٹرانس وے" ریلوے " انلینڈ واٹر وے" کسٹم چیک پوسٹ اور ہوائی سروس سے جڑیں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دوران ہونے والے معاہدوں سے خوشحال نیپال اور خوشحال ہندوستان کے عزم کو حقیقت میں بدلنے میں مدد ملے گی۔