the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 28 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ جن دھن اسکیم سے ملک کے ترقیاتی سفر میں تبدیلی آئی ہے اور اس نے کئی ہندوستانیوں کو بااختیار بنایا ہے۔
حکومت کی اہم مالی شمولیت اسکیم جن دھن کے سات سال مکمل ہونے کے موقع پر مسٹر مودی نے سلسلہ وار ٹویٹ کر کے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا ’’ آج’ پردھان منتری جن دھن یوجنا‘ کے سات سال مکمل ہوچکے ہیں۔ اس اسکیم نے ملک کے ترقیاتی سفر کا راستہ بدل دیا ہے۔ اس نے مالی شمولیت کو یقینی بنایا ہے اور بہت سے ہندوستانیوں کی زندگیوں کو



بااختیار بنایا ہے۔ ساتھ ہی اس اسکیم کے ذریعے شفافیت میں بھی اضافہ ہوا ہے ‘‘۔
ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ جن دھن اسکیم کو کامیاب بنانے والے تمام لوگوں کی انتھک کوششوں کی تعریف کرتے ہیں ۔ ان کی کوششوں سے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ملک کے لوگ بہتر زندگی گزار سکیں۔
قابل ذکر ہے کہ مودی سرکار نے پہلی بار اقتدار میں آنے کے بعد 28 اگست 2014 میں بڑی تعداد میں لوگوں کو بینکوں سے جوڑنے کے لیے جن دھن اسکیم شروع کی تھی۔ اس کے تحت بڑی تعداد میں غریب لوگوں کے کھاتے کھول کر اور ان میں ایک مخصوص رقم جمع کرائی گئی تھی ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.