the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

نئی دہلی/20جون(ایجنسی) صدر رام ناتھ كووند نے جموں و کشمیر میں گورنر راج لگانے کی گورنر این این ووہرا کی سفارش کو منظور کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں گورنر راج نافذ ہو گیا ۔ بدھ کو راشٹر پتی بھون کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ صدر نے جموں و کشمیر میں گورنر راج نافذ کرنے کی سفارش کو منظور کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں فوری طور سے گورنر راج نافذ ہو گیا۔

قابل ذکر ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منگل کو ریاست کی مخلوط حکومت سے حمایت واپس لے لی تھی ، جس کے بعد وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا



تھا۔ مسٹر ووہرا نے ان واقعات کے پیش نظر ریاست میں گورنر راج نافذ کرنے کے لئے صدر کو اپنی سفارش بھیجی تھی ، جو منگل کی رات وزارت داخلہ کے ذریعہ صدر کو بھیجی گئی تھی۔


خیال رہے کہ بی جے پی اور پی ڈی پی نے تین سال پہلے ریاست میں مخلوط حکومت بنائی تھی۔ بی جے پی نے منگل کو یہ کہتے ہوئے مخلوط حکومت سے حمایت واپس لے لی تھی کہ وزیر اعلی ریاست کے بگڑتے حالات کو قابو کرنے میں ناکام رہی ہیں اور جن مقاصد کیلئے وہ حکومت میں شامل ہوئی تھی وہ پورے نہیں ہوئے ہیں۔ لہذا اب اس کا حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.