the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول کے اوڑی سیکٹر میں جمعہ کی علی الصبح پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا ’پاکستان کی طرف سے جمعہ کی علی الصبح قریب چار بجے اوڑی سیکٹر کے کمل کوٹ علاقہ میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناکر بلااشتعال اور شدید فائرنگ کی گئی‘۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے جوابی فائرنگ کی اور طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ قریب آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔



line-height: 24px; font-family: " ali="" nastaliq",="" arial,="" sans-serif;="" text-align:="" right;="" background-color:="" rgb(255,="" 255,="" 255);"="">ذرائع نے بتایا ’گولہ باری کے اس واقعہ میں بھارتی حدود میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سرحد کی دوسرے طرف ہوئے نقصان کی بھی کوئی فوری اطلاع نہیں ہے‘۔ دریں اثنا کمل کوٹ میں دو روز قبل بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں فوج کی 8 راشٹریہ رائفلز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیاہے۔ زخمی اہلکار کی شناخت کلدیپ سنگھ کے بطور کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی فوجی اہلکار کو پہلے اوڑی اسپتال اور بعدازاں سری نگر میں واقع فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.