the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
سری نگر، 19 ستمبر (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس یونین ٹریٹری کی تباہ حال معیشت کی بحالی کے لئے 1350 کروڑ روپے کے مالی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جو ہم یہ اعلان کر رہے ہیں اس پر مقررہ وقت کے اندر عمل درآمد ہونے کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت اس سے بھی بڑا اعلان ہونے والا ہے۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں راج بھون میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا جس کا انہوں نے آغاز بھی اردو زبان کے ایک شعر سے کیا اور اختتام بھی اردو زبان کے ایک شعر سے ہی کیا۔انہوں نے کہا: 'جموں و کشمیر میں بلا کسی تفریق کے تجارتی شعبہ سے وابستہ تمام قرض داروں کو چھ ماہ تک سود میں 5 فیصد سبونشن دی جائے گی جس پر 950 کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور اس سے لاکھوں بے



روزگاروں کو روز گار بھی ملے گا'۔
منوج سنہا نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں ایک سال کے لئے بجلی اور پانی کی بلوں میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔انہوں نے کہا: 'جموں و کشمیر میں ایک سال کے لئے بجلی اور پانی کی بلوں میں پچاس فیصد رعایت دی جائے گی جس پر 105 کروڑ روپے کا خرچہ آئے گا اور یہ رعایت بھی سب کے لئے ہوگی خواہ وہ کسان ہوں یا تاجر ہوں یا کوئی اور'۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ انتظامیہ مشکلات سے دوچار ٹرانسپورٹروں، ہاؤس بوٹ مالکان، شکارہ والوں وغیرہ کی مالی مدد کے لئے ایک منظم میکانزم تیار کر رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا: 'کورونا کی وجہ سے مشکلات میں پھنسے ڈرائیوروں، آٹو ڈرائیوروں، ٹیکسی ڈرائیوروں، شکارہ والوں، ہاؤس بوٹ مالکان، ٹورسٹ گائیڈس، گھوڑے والوں وغیرہ کی مالی معاونت کے لئے ایک منظم میکانزم بنایا جا رہا ہے'۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.