جموں،22 ستمبر:- جموں وکشمیر پولیس نے 20 ستمبر کی شام کو ضلع رام بن کے بانہال میں جواہر ٹنل کے نزدیک واقع ایس ایس بی کیمپ پر ہونے والے مشتبہ جنگجویانہ حملے میں ملوث 2 جنگجوؤں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک سینئر پولیس عہدیدار
نے یو این آئی کو بتایا ’20 ستمبر کو جواہر ٹنل کے نذدیک ایس ایس بی کیمپ پر ہوئے حملے کے حوالے سے بانہال سے گذشتہ نصف کو دو جنگجوؤں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی‘۔
انہوں نے بتایا کہ حملے میں ملوث تیسرے جنگجو کی تلاش جاری ہے۔