سری نگر : جموں و کشمیر میں حکمراں پارٹی پی ڈی پی کے ایک سینئر لیڈر نے ہفتہ کو مبینہ طور پر یہ کہہ کر تنازع پیدا کردیا کہ کشمیر میں مقامی دہشت گردوں کے قتل پر اظہار تعزیت کرنے پر کوئی روک نہیں ہے ۔پی ڈی پی کے ترجمان رفیع احمد میر نے نامہ نگاروں سے کہا کہ خواہ سی آر پی ایف کا جوان ہو ....یا مقای دہشت گرد، اظہار تعزیت کرنے پر کوئی روک نہیں ہے ۔ حالانکہ یہ سیکورٹی صورتحال پر منحصر کرتا ہے ۔ کئی مرتبہ ہم جاسکتے ہیں اور کئی مرتبہ نہیں ۔
style="text-align: right;">
انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے سے پہلے بھی پارٹی کی سیکورٹی مہم میں مارے گئے مقامی دہشت گردوں کے اہل خانہ سے ملنے کی پالیسی تھی ۔ غور طلب ہے کہ ریاست میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں پی ڈی پی کی حکومت چل رہی ہے ۔ پی ڈی پی پر اکثر علاحدگی پسندوں کے تئیں نرم رخ اپنانے کا الزام لگتا رہا ہے۔ میری پارٹی کے ایک سینئر لیڈر ہیں اور ان کے اس بیان سے اتحادی پارٹی کو غیر آرام دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔