: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 23 مارچ ( یواین آئی) راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈ ر غلام نبی آزاد نے پیر کے روز مرکزی حکومت سے جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ فوری طور پر بحال کرنے اور وہاں کے لوگوں کے اراضی اور نوکری کے حقوق کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ۔مسٹر آزاد نے ایوان میں جموں و کشمیر کے چار تصرفاتی بل پر ایک ساتھ بحث کی شروعات کرتے هے کہا کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کئے جانے سے لوگوں سے ریاست ، زمین اور نوکری کے حقوق چھین لئے گئے ہیں ۔ تمام جماعتوں کے لیڈر جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دوبارہ بحال کرنے اور وہاں کے لوگوں کو نوکری اور زمین کے حقوق برقرار رکھنے کے حق میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لداخ کے لوگ
مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کے حق میں تھے اور ایسا ہو گیا ہے ۔مسٹر آزاد نے کہا کہ کسی بھی ریاست کی تعمیرو ترقی سیاسی جماعتوں کے ذریعے ہوتی ہے لیکن جموں و کشمیر میں بی جے پی کی مخالف جماعتوں کے پہلی صف کے لیڈروں کو نظربند کیا گیا ہے اور دوسری صف کے لیڈروں کو دوسری ریاستوں کی جیل میں بند کیا گیا ہے ۔ مرکز نے جموں و کشمیر کو گزشتہ ساڑھے سات ماہ سے سیاسی کرنطینہ میں ڈال رکھا ہے ۔ انہوں نے جیل میں مقید لیڈروں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہا ہے جس سے بدعنوانی ختم ہو گئی ہو ۔ تعلیمی ادارے طویل عرصے تک بند رہے ہیں اور سیاحت اور تجارت ختم ہو گئی ۔