حیدرآباد، 18 اکتوبر (راست) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام حسب عملدا آمد قدیم 11 ربیع المنور مطابق 18 اکتوبر بروز پیر بعد نماز عشا دارالسلام میں جلسہ رحتمہ للعالمین زیر نگرانی بیرسٹری اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد بصدعقیدت و احترام منایا جائے گا-
برصغیر کے اس عظیم الشان جلسہ سے بیرونی مہمان مقررین حضرت مولانا مفتی محمد عارف اقبال مصباحی(مدھوبنی سرائے، بہار) اور حضرت مولانا مفتی کتاب الدین رضوی (الہ
آباد اترپردیش) خطاب کریں گے-
مقامی مقررین میں مولانا مفضل بھائی وزیری (فرقہ بواہیر) ، مولانا انور احمد ، نائب شیخ الشفیسر ، جامعہ نظامیہ ، مولانا سید مسعود حسین مجتہدی ، مولانا سید نثار حسین حیدرآقا ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری ، مولانا حافظ و قاری احسن بن محمد الحمومی ، مولانا ڈاکٹر سید حمید الدین شرفی، مولانا مفتی خلیل احمد ، شیخ الجامعہ، جامعہ نظامیہ، حبیب ملت جناب الحاج اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی، تلنگانہ اسمبلی شامل ہے-