the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی ، 28 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک جلیانوالہ باغ کے شہداء کوکبھی نہیں بھول سکتا۔
جلیانوالہ باغ میموریل کے نئے تعمیرشدہ کمپلیکس کوآج شام کو قوم کےنام وقف کرنے سے پہلے مسٹر مودی نے کہا کہ ملک ان شہیدوں کو کبھی نہیں بھولے گا ۔ وزیر اعظم نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں کہا ’’آج شام6 بجکر 25 پر لوگوں کے لیے ایک



دلچسپ پروگرام ہوگا ۔ جلیانوالہ باغ میموریل کا نیا تعمیر شدہ کمپلیکس قوم کے نام وقف کیا جائے گا۔ ہندوستان جلیانوالہ باغ کے شہداء کو کبھی نہیں بھلا پائے گا‘‘ ۔ واضح رہےکہ مسٹرمودی شام کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ ایک پروگرام میں اس کمپلیکس کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ثقافت اور کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود رہیں گے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.