: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/30مئی(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی تین ملکوں کے پانچ روزہ دورے کے پہلے دن انڈونیشیا پہنچے ہیں۔جہاں صدر جوکو ودودو نے راشٹرپتی بھون میں ان کا شاندار استقبال کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان کابینی سطح پر بات چیت ہوئی۔بات چیت کے دوران پی ایم مودی نے کہا"ہندستان اور انڈونیشیا اپنے تعلقات جو وسیع پیمانے پرتجارتی شراکت دارتک لیکر جائیں گے"۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے دونوں ملکوں
کے درمیان تجارتی شراکت داری کو 2025 تک 50 ارب ڈالر تک پہنچانے کی کوششوں کو بھی دو گنا کرنے کی بات کی۔اس میٹنگ میں ڈفینس،سائنس،تکنیک ،ریل اور صحت کے میدان میںہندستان انڈونیشیا کے درمیان 15 ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں۔
اس ک ےعلاوہ وزیر اعظم نریندر مودی صدر ویدودو کے ساتگ جکارتہ میں منعقد پتنگ نمائش دیکھنے پہنچے۔پتنگ پروگرام میں دونوں لیڈران نے ساتھ میں پتنگ بھی اڑائی ۔
پی ایم مودی اس کے بعد جکارتہ کے استقلالا مسجد میں صدر ویدودو کے ساتھ پہنچے۔